Advertisement

منشیات سمگلنگ،سزایافتہ2ملزمان کی سزاکالعدم

November 09, 2019
 

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد پرمشتمل دورکنی بنچ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے پر مجموعی طورپر50سال قید بامشقت کی سزاپانے والے دوملزموں کی اپیل پرسزاکالعدم قراردیتے ہوئے ماتحت عدالت کو مقدمے کی ازسرنوسماعت کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان مجیب الرحمانٗ سیدزر ساکنان کوہستان کو تھانہ اے این ایف مانسہرہ نے گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 30کلوگرام چرس برآمدکی تھی ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزموں کو فی کس عمرقید اورایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی تھی۔


مکمل خبر پڑھیں