نیب مقبوضہ ہے یہ انصاف نہیں کرسکتا، نفیسہ شاہ

November 09, 2019

پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نیب مقبوضہ نیب ہے یہ انصاف نہیں کرسکتا، یہ بے نامی اثاثہ جات کا الزام کسی پر بھی لگا سکتا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

نفیسہ شاہ کی میڈیا سے گفتگو

سکھر میں خورشید شاہ کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ نیب ایک ہتھکنڈا ہے، آہستہ آہستہ سارے کیس ڈھیر ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو نیب کے ریمانڈ میں 55 دن ہوگئے ہیں، نیب کے پاس کوئی واضح ثبوت نہیں تھے، یہ مقدمہ بہت ہی کمزور ہے اسی لیے عدالت نے جیل کسٹڈی میں دے دیا ہے۔

خورشید شاہ کے کیس سے متعلق نفیسہ شاہ نے بتایا کہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق خورشید شاہ صاحب کا علاج جاری رکھیں،

انہوں نے کہا کہ حکومت قانون سازی کی اہل نہیں، ایک دن میں 9 آرڈیننس جاری کئے جاتے ہیں اور ایک ہی دن میں پاس کرتے ہیں، منتخب اراکین نے نہ قانون پڑھا، نہ سمجھا، سلیکٹڈ حکومت نے سلیکٹڈ کام کرکے پاس کر دیا۔