شہر میں سگ گزیدگی کا ایک اور کیس

November 10, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں سگ گزیدگی کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے ۔ جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق نوری آباد کے رہائشی 18 سالہ ظاہر خان کو تین ماہ پہلے آوارہ کتے نے ٹانگ پر کاٹ لیا تھا جسے جناح اسپتال لایا گیا ہے تاہم اس میں ریبیز کا مرض سرائیت کر گیا ہے جس پر اسے آئیسولیٹ کرکے علاج کیا جارہا ہے۔