ماڈل کورٹس،735فیصلے، دو مجرموں کو سزائے موت

November 10, 2019

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی 465 ماڈل کورٹس نے 9نومبر کو 735 مقدمات کا فیصلہ کر کے زیرسماعت کیسز میں 697افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، ڈی جی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق 182 ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس نے گزشتہ روز قتل کے 42اور منشیات کے 106مقدمات کا فیصلہ سنایا، پنجاب میں قتل کے 16اور منشیات کے 54، سندھ میں قتل کے 16اور منشیات کے9، خیبر پختونخوا میں قتل کے 9اور منشیات کے41 جبکہ بلوچستان میں قتل کے ایک اور منشیات کے 2مقدمات کا فیصلہ ہوا، دو مجرموں کو سزائے موت 10 کو عمر قید جبکہ دیگر37 مجرموں کو کل 48سال6 ماہ 21 دن قید اور 8602000روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، اسی طرح پاکستان بھر میں قائم 125سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 201دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و دراخوست نگرانی کے فیصلے کئے، اسی طرح 158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 386مقدمات کا فیصلہ کیا، تمام عدالتوں نے 570گواہوں کے بیانات قلمبند کئے، مجموعی طور پر 101مجرموں کو 50سال 6ماہ اور9 دن قید اور 880858روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔