پی ٹی آئی ورکرز اتحاد کا اجلاس،نئے عہدیداروں کی نامزدگی

November 12, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی ورکر اتحاد کا اجلاس صدر چوہدری لطیف گجر کی صدارت میں رضا ہال کے کمیٹی روم میں ہوا ۔ اجلاس میں تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور باہمی مشاورت سے غیر فعال عہدے داران کی جگہ نئے ممبران کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر چیئر مین طفیل کھوکھر نے کہا کہ غیر فعال اور نوٹیفکیشن لے کر گھر میں بیٹھنے والے لوگوں کی تنظیم میں کوئی جگہ نہیں۔صدر چوہدری لطیف گجر اور جنرل سیکرٹری عبید الرحمان سیٹھی نے اس بات پر زور دیا کہ جدوجہد کے بغیر ورکرز کو حقوق اور مقام دلانا ممکن نہیں کیوں کہ مفاد پرست ٹولہ پارٹی کی اگلی صفوں میں گھس چکا ہے۔