’بابری مسجد کی 5 ایکڑ زمین پر اسپتال بنانا چاہئے‘

November 12, 2019

بالی ووڈ کے معروف فنکار اور شاعر جاوید اختر نے بابری مسجد فیصلے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد کے لیے دی جانے والی 5 ایکڑ زمین پر اسپتال بنانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیے: ہمیں مسجد کی ضرورت نہیں ہے، سلیم خان

ہفتے کے روز بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد، رام مندر تنازعے کا فیصلہ ہندوؤں کے حق میں سُنایا گیا تھا۔ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے زمین ہندوؤں کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا اور مسلمانوں کو ایودھیا میں ہی کسی اور جگہ مسجد کی تعمیر کے لیے 5 ایکڑ زمین دینے کا حکم بھی دیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاوید اختر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 5 ایکڑ کی اراضی پر اگر اسپتال بنایا جائے تو بہتر رہے گا اور تمام برادری کے لوگ اس میںتعاون بھی کریں گے۔

دوسری جانب ان کے بیٹے اور بالی ووڈ کے معروف اداکار و گلوکار فرحان اختر نے بھی ایودھیا فیصلے پر اپنا رد عمل دیا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت میں شدید ہندو مسلم فسادات کا خدشہ

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے درخواست کی کہ وہ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کا احترام کریں۔

فرحان اختر نے لکھا کہ ایودھیا فیصلہ آپ کےحق میں ہے یا آپ کے خلاف، آپ سب اس کو قبول کریں ، کیونکہ ملک کو ان سب چیزوں سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔