دھرنے سے کشمیریوں کی تحریک کوسخت نقصان پہنچا:مفتی عبدالقوی

November 13, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف علماءمشائخ کے مرکزی رہنما مفتی عبدالقوی سے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کےمرکزی ایڈیشنل سیکرٹریجنرل الحاج محمد اشرف قریشی نےملاقات کی۔ اسلام آباد دھرنےملک میں سیاسی عدم استحکام ،کمر توڑمہنگائی پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی اقدامات پر مایوسی کااظہارکیا ۔اس موقع پر مفتی عبدالقوی کہاکہ دھرنے والے بھارتی قیادت مودی سرکار کے مددگارہیں۔ان کی وجہ سے کشمیریوں کی تحریک کوناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ ان کوشہیدوں کوجواب دینا ہوگا اوران کاانجام ماضی کی طرح ہوگاجولوگ مصنوعی مہنگائی کرتےہیں وہ گناہگارہے۔ان کابھی جلدحساب ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان جراتمند لیڈرہیں۔ انہوں نے سارے چوروں کو ایک جگہ جمعکردیاہے۔فضل الرحمٰن نے جوکردار اداکیاقوم کبھی فراموشن ہیں کرسکتی ۔