وکلاء نے عدالتوں کابائیکاٹ کیا

November 14, 2019

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی کال پر وکلاء نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا، بدھ کو کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی کا ل پر طاہر ثناء ایڈووکیٹ کے خلاف تھانہ زرغون آباد میں ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف وکلاء نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا ،وکلاء نمائندوں کا موقف تھا کہ غیر قانونی ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائے۔