کلبھوشن کے معاملے پرکسی قسم کی ڈیل نہیں ہورہی ،پاکستان

November 15, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ سزا یافتہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔بابری مسجدکامعاملہ ہرفورم پراٹھائیں گے،اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتے، کلبھوشن یادیو کے بارے میں تمام فیصلے اس مقدے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو احترام دیتے ہوئے پاکستان کے قوانین کے مطابق کئے جائینگے۔