9 گاڑیاں و موٹرسائیکل اڑالئے گئے ،گن پوائنٹ پر تین ڈاکے، 5 چوریاں

November 15, 2019

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری پانچ گاڑیوں،دوموٹرسائیکلوں، طلائی زیورات اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد سے بھی گاڑی اور موٹر سائیکل اڑا لیا گیا ۔تھانہ پیرودھائی کو بسم اللہ جان نے بتایا کہ4افراد نے پاکستان ہوٹل میں کیمرے کے سامنے 80ہزار روپے زبردستی لے لیے ۔تھانہ پیرودھائی کو طاہر ہ پروین نے بتایاکہ موٹرسائیکلوں پر سوار3 ملزمان نے ہمیں روک لیا اور اسلحہ کی نوک پر 3طلائی کڑے ، انگوٹھی طلائی اور 6 چوڑیاں چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ جاتلی کو ثوبیہ شاہین نے بتایاکہ چور کمرے کی الماری سے طلا ئی ہار سیٹ پانچ تولے،2لاکھ 75ہزارروپے، میلاد اور زکوۃ کی رقم اور موبائل لے گئے۔تھانہ صدر بیرونی کو لیاقت نے بتایا کہ چور دو مویشی لے گئے۔تھانہ چونترہ کو ذوالفقار احمد نے بتایا کہ مال مویشی خرید کر ضلع اوکاڑہ سے گاڑی نمبر آرآئی ایس1105میں ڈرائیور محمد اشرف کے ہمراہ لارہا تھا جب جوڑیاں کے بالکل سامنے پہنچے تو 4افراد موٹر سائیکل پر آئے اور ہمیں روک لیا اور پسٹل نکال کر ہمیں ڈرایا ملزم مجھ سے62ہزار روپے اور ضروری کاغذات اور موبائل فون اور محمد اشرف سے 2ہزار روپے ، لائسنس اور دیگر کاغذات وموبائل چھین کرفرار ہو گئے۔ دریں اثناء اسلام آباد میں کروڑوں روپے مالیت کے چیک بھی ڈس آنر ہوگئے۔ تھانہ مارگلہ کے علاقہ میں ضیغم نواز کی گاڑی سے نامعلوم افراد نے مو بائل فون نقدی اور کارڈ چوری کر لیا۔ تھانہ آئی نائن پولیس کو ملک سلطان نے بتا یا کہ ڈرائیور شبیر حسین کو 9لاکھ 60ہزار روپے بینک میں جمع کر انے کے لئے دیے جو وہ لیکر غائب ہو گیا ، تھانہ آئی نائن پولیس نے محمد فہد کا چوری شدہ موٹرسائیکل شمس و غیرہ سے بر آمد کر لیا ۔ تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ میں محمد احمید کے گھر سے دو لاکھ15ہزار روپے چوری کر لئے گئے ،تھانہ مارگلہ کے علاقہ میں ریئس کی درخواست پر محرم ظاہر زادہ کیخلاف گاڑی غائب کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔