حمزہ علی عباسی نے شوبز چھوڑ دیا

November 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

اللّٰه تعالیٰ اور اسلام کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں، حمزہ علی عباسی

معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی، ایک وڈیو پیغام میں انہوں نے اپنے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے کی وجوہات بھی بتادیں۔

وڈیو پیغام میں حمزہ علی عباسی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اب اپنی زندگی اللّٰه تعالیٰ اور اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب اللّٰه تعالیٰ اور اسلام کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں۔وڈیو میں حمزہ علی عباسی نے مداحوں کو اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کے اس فیصلے کو مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں اداکارہ نیمل خاور سے شادی بھی کی تھی۔

رواں ماہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کیا۔