کراچی، قائد آباد میں ڈاکو اپنی ہی گولی سے ہلاک

November 15, 2019

کراچی کے علاقے قائد آباد میں پیٹرول پمپ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران گولی چلنے سے ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

قائد آباد کے علاقے میں منزل پیٹرول پمپ کے قریب رات گئے قائد آباد گرین سٹی کے قریب مسلح ملزم نے پھل فروش ارشاد علی سے رقم لوٹنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر ملزم اور پھل فروش کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے دوران گولی چلنے سے ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کی تلاشی لی جس میں ہلاک ہونے والے ڈاکو سے پستول، اس کے 2 میگزین اور چھینی گئی رقم برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیئے: پستول میں گولی پھنسنے سے پولیس افسر کی جان بچ گئی

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عامر حسین کے نام سے ہوئی ہے جو عادی مجرم تھا۔