19 گھنٹے طویل نان اسٹاپ پرواز کا کامیاب تجربہ

November 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

انیس گھنٹے طویل نان اسٹاپ پرواز کا کامیاب تجربہ

آسٹریلوی ایئرلاین نے دنیا کی طویل ترین نان اسٹاپ کمرشل مسافر پرواز کی ایک اور کامیاب آزمائش کرلی۔

پچاس افراد پر مشتمل بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارے کی پرواز لندن سے سڈنی کا 11ہزار60میل کا فاصلہ 19 گھنٹے 19 منٹ میں طے کرنے میں کامیاب رہی۔

آسٹریلوی ایئرلائن نے گذشتہ ماہ نیویارک سے سڈنی کا 10ہزار 66 میل کا سفر بھی 19گھنٹے16منٹ میں کامیابی سے طے کیا تھا۔

تجربے کی کامیابی کے بعد ان روٹس پر پروازیں چلانے کا حتمی فیصلہ رواں برس کے آخر تک ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اگر یہ تجربات کامیاب رہے تو آسٹریلوی فضائی کمپنی 2022 یا 2023 تک اس سروس کا آغاز کریگی۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا کی طویل ترین پرواز کا اعزاز سنگاپور ائیرلائنز کے پاس ہے جس کی سنگاپور سے نیویارک کے درمیان 18 گھنٹے 25 منٹ تک نان اسٹاپ پرواز گزشتہ سال سے مسافروں کو سہولت فراہم کررہی ہے۔

اس سے قبل یہ اعزاز قطرائیرویز کے پاس تھا جو دوحہ سے نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ کے درمیان 9 ہزار میل کی نان اسٹاپ پرواز چلارہی ہے۔