پیرس سمیت فرانس کے کئی شہروں کی شاہراہیں میدان جنگ بن گئیں

November 17, 2019

پیرس( نمائندہ جنگ ) فرانس کا درالحکومت پیرس اور دیگر گئی شہروں کی شاہراہیں میدان جنگ کا منظر پیش کرتی رہیں۔سارا دن پیرس سمیت مختلف شہروں میں "پیلی جیکٹ مہم" کےمظاہرین اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی۔پیرس میں 87 افراد گرفتار ی عمل میں کائی گئی "پیلی جیکٹ " تحریک کی طرف آج 17 نومبر کو سالگرہ منانے کےلئے شارلیز سمیت فرانس بھر میں مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا اور حکومت نے ہفتے اور اتوار کے روز مظاہروں پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے ۔پولیس نے اہم مقامات تک " پیلی جیکٹ مہم " کے مظاہرین کو روکنے کے لئے زیرزمین 23 میٹرو اسٹیشن اور آر ای آر اسٹیشن بند کردیئے پولیس نے پیرس کو مکمل طور پر جام کر رکھا ہے۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان چھڑپوں کے نتیجہ میں متعددافراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین کو اہم مقامات سے دور رکھنے کےلئے پانی ٹینکر اور آنسو کیس کا بے دریغ استعمال کیا جبکہ مظاہرین نے متعدد مقامات پرگاڑیوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں متعدد گاڑیاں جل گئیں - پولیس کی طرف سے سخت نا کہ بندی کے باوجود مظاہرین مختلف اہم مقامات تک پہنچ گئے جس کے باعث آج شدید احتجاج ہونے کا خدشہ ہے