توہین عدالت کیس، چیئرمین پیمرا نے غیر مشروط معافی مانگ لی

November 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

توہین عدالت کیس، چیئرمین پیمرا نے غیر مشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد(این این آئی)اینکرز پرپابندی کوعدالتی حکم سے منسوب کرنے پرتوہین عدالت کیس میں چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کیس میں چیئرمین پیمرا کاتحریری جواب عدالت میں جمع کروادیا گیا جس میں چیئرمین پیمرز سلیم بیگ نے کہا کہ اپنے آپ کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔چیئرمین پیمرا نے لکھا کہ عدالت کا غلط نام استعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا اور پیمرا نیکسی نوٹیفکیشن میں عدالت کونیچادکھانے کی کوشش نہیں کی، عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ یکم نومبر کوجاری توہین عدالت کاشوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے جواب میں کہا کہ 27 اکتوبرکووضاحت دی اینکرزکے دیگرٹاک شوزمیں بیٹھنے پر پابندی نہیں، میراتھون ٹرانسمشن میں اینکرز کی شرکت پر پابندی نہ ہونے کی وضاحت کی۔واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے عدالت سے منسوب غلط حکم نامہ جاری کرنے پر چیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیمرا کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کانام استعمال کر کے پیمرانے حکم جاری کیا اگر عدالتی حکم پرابہام تھا تو درخواست عدالت میں دیتے۔