اعصام کا بھارت کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے سے انکار

November 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

اعصام کا بھارت کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے سے انکار

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے احتجاجاً بھارت کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

اعصام الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ٹی ایف ڈیوس کپ ٹائی پاکستان سے باہر ہوتا ہے تو وہ احتجاجاً شرکت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلنے کو ترجیح دی ہے، یہ ملک کے وقار کے لیے کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

اعصام الحق نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کے خلاف غیر منصفانہ فیصلہ کیا ہے۔