بین الاقوامی میڈیا کی مقبوضہ کشمیر کی اصل تصویر تک رسائی ضروری ہے، صدر علوی

November 19, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا کی مقبوضہ کشمیر کی اصل تصویر تک رسائی ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےسینٹر فار پیس، سکیورٹی اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹڈیز (سی پی ایس ڈی) نےکراچی میں ’’ہیومن رائٹس ان انڈین اوکوپائیڈ کشمیر‘‘ کے عنوان سے بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر برطانوی سیاسی رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے وحشیانہ مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھر پور حمایت کی ہے۔ سیمینار میں معروف برطانوی سیاست دانوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، بین الاقوامی قانون کے ماہرین اور اسکالرز کی جانب سے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کی حالیہ کارروائیوں کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی تشکیل کو تبدیل کرنا ہے۔ بھارتی حکومت کے اقدامات نا صرف کشمیریوں کے خلاف ہیں ۔