پرویز الٰہی سے ن لیگ کے ندیم کامران اور وفد کی ملاقا ت، حمزہ، سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرز کے اجراء پر اظہار تشکر

November 19, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملک ندیم کامران کی قیادت میں ن لیگ کے وفد نے ملاقا ت کی، جس میں حمزہ شہباز اور رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی موجودتھے ۔ لیگی وفد نے سپیکر پرویز الٰہی کو قائمہ کمیٹیوں سے دیئے استعفوں بارے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ پرویز الٰہی نے سیاسی معاملات سیاسی انداز میں حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی معاملات میں حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلوں گا۔