مسلمان اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنائیں ، عبید اللہ شاہ

November 19, 2019

پشاور(نمائندہ خصوصی) پیر سید شمشاد علی شاہ باچا کے سجاد نشین پیر طریقت و رہبر شریعت پیر سید عبید اللہ شاہ باچا کی سربراہی میں اکبر پورہ و نواحی علاقوں میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں خصوصی اجتماعات اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پیر سید عبید اللہ شاہ باچا سید پنجوخیل اور سید حیدر علی شاہ باعا نے عاشقان رسول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں میں اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد و یکجہتی کا جذبہ بڑھتا جا رہا ہے جس سے اسلام دشمن قوتوں پر خوف طاری ہو گیا ہے۔