دریچہ اوسلو اور پاکستان کلچرل تنظیم کے زیر اہتمام مشاعرہ اور شام ِ موسیقی

November 20, 2019

اوسلو (ناصر اکبر)دریچہ اوسلو اور پاکستان کلچرل تنظیم کے زیر اہتمام مشاعرہ اور شام ِ موسیقی منعقد کی گئی جس کی صدارت جمشید مسرور نے کی، تقریب میں ادریس لاہوری، ڈاکٹر امجد، محمد بشارت، پروڈیوسر، ڈائریکٹر نصر اللہ قریشی اور ڈاکٹر ذوالقرنین بھی شریک تھے۔ مشاعرہ میں جہاں شعراء نے اپنے مخصوص انداز میں لوگوں کو خوبصورت اشعار سنائے وہیں شام موسیقی نے چار چاند لگا دیئے، محفل موسیقی میں معروف سنگرز مریم میر اور شبیر خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ مشاعرہ میں جمشید مسرور، فیصل ہاشمی، خالد، محمد بشارت، ڈاکٹر سیف الرحمٰن، ڈاکٹر ندیم حسین، مینا جی، رائے بھٹی، فرح تبسم، سلیم زیدی، اسلم میر، اندر جیت پال، بشارت مصباح، سکھ دیو سنگھ، حیدر حسین، نرمل بھرم چاری، جان دتہ، صدیق راجہ اور محمد ادریس نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں اشعار پیش کیے۔ مشاعرہ میں نصر اللہ قریشی کی پروڈکشن میں دھنک کے رنگ گانا ریلیز کیا گیا، دھنک کے رنگ کے بول اور دھنیں جمشید مسرور، نصر اللہ قریشی نے لکھے تھے جسے خوبصورت آواز میں علی بادشاہ خان نے گایا۔ مشاعرہ اور موسیقی کی اس محفل میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس پروگرام کو سراہا۔