آر پی او کی کھلی کچہری، درخواستوں پر داد رسی کے احکامات

November 22, 2019

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ریجن کے چاروں اضلاع راولپنڈی،اٹک ،جہلم اور چکوال سے آئے ہوئے سائلین نے اپنی دادرسی کے لئےدرخواستیں پیش کیں۔آرپی او نے اس موقع پر کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو ہرسطح پر یقینی بنایا جائیگا۔