کراچی: فائرنگ سے کرکٹ کھیلنے والا پولیس اہلکار جاں بحق

November 22, 2019

کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے پولیس کی جانب سے کرکٹ کھیلنے والا جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق پرانی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کر دیا، مقتول کی شناخت خلیل الرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول کے کزن آغا وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول طارق روڈ کا رہائشی تھا اور کوئٹہ جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا، جس نے پرانی سبزی منڈی کے قریب سے اپنے دوست کو لینا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اطلاعات ملی ہیں کہ ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ ہوئی، جس کا خلیل الرحمٰن نشانہ بن گیا۔

مقتول پولیس کی طرف سے کرکٹ کھیلتا تھا، اس کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، خلیل الرحمٰن کے والد اور بھائیوں کا طارق روڈ پر کاروبار ہے۔