• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 3 روز بعد دلہن بننے والی لڑکی قتل

لاہور میں نامعلوم افراد نے جواں سال لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا


پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور کے علاقے گلبرگ میں نامعلوم افراد نے جواں سال لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، مقتولہ کی 3 روز بعد شادی تھی۔

پولیس کے مطابق حرا کے والد نے گھر کی بیل بجائی تو لڑکی نے دروازہ کھولا، اچانک نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے لڑکی کو پکڑ لیا۔

والد نے مزاحمت کی تو حملہ آوروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان لڑکی کو زبردستی گھر کے قریب میدان میں لے گئے اور کچھ دور جا کر اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا اور باآسانی فرار ہو گئے۔

اہل محلہ نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش بھی کی تاہم وہ اس میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ماں کی بچوں کو قتل کے بعد خودکشی کی کوشش

پولیس کے مطابق ملزمان جاتے ہوئے لڑکی کا زیور بھی اتار کر لے گئے ہیں، مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے قاتلوں کو جلد سے جلد پکڑنے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور مقتولہ کے موبائل فون کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔

تازہ ترین