• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ،شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس اہلکار قتل

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔

پولس کے مطابق اہلکار اشرف ڈیوٹی کے بعد سادہ لباس میں ایک گراؤنڈ میں بیٹھا تھا کہ دو نامعلوم ملزمان آئے اور اشرف پر فائرنگ کردی۔

ذرائع کے مطابق ایک گولی اشرف کے پیٹ میں لگی اور وہ شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں دم توڑ دیا۔

پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس اہلکار کسی خاتون کے ساتھ گراؤنڈ میں بیٹھا تھا۔

واقعے کے بعد فوری بعد خاتون موقع سے فرار ہوگئی ، اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

تازہ ترین