پولیس افسر کہتے ہیں عوام کو فُل اور ہاف فرائی کرو، سب انسپکٹر

November 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پولیس افسر کہتے ہیں عوام کو فُل اور ہاف فرائی کرو، سب انسپکٹر

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے نشے میں دھت سب انسپکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ افسران کہتے ہیں کہ عوام کو فل اور ہاف فرائی کرو۔

پولیس سب انسپکٹر نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے شہری کی گاڑی کو ٹکر مار دی، اس دوران نشے میں دھت پولیس افسر نے حالِ دل بھی کہہ ڈالا۔

ڈہرکی میں گھوٹکی کے سب انسپکٹر عبدالرشید دایو نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے شہری کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔

شہریوں نے پولیس افسر کو پکڑ کر پولیس کو اطلاع دی تاہم پہنچنے والی پولیس بے بس دکھائی دی جبکہ پولیس افسر کی گاڑی سے شراب کی بوتل بھی برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیئے: نشے میں دھت خاتون نے پولیس اہلکار پر تھپڑ برسا دیئے

نشے میں دھت پولیس افسر کا کہنا تھا کہ پولیس کی نوکری کوئی بے غیرت ہی کرے گا، اعلیٰ پولیس افسران کہتے ہیں کہ عوام کو فُل فرائی اور ہاف فرائی کرو، مگر میں ایسا نہیں کرتا، میں ایل یل بی ہوں اور اب وکالت کروں گا۔

نشے میں دھت پولیس افسر کبھی خود کو ایس ایچ او اور کبھی اسپیشل برانچ کا آفیسر ظاہر کرتا رہا تاہم ڈہرکی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے سب انسپکٹر کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔