• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، نشے میں دھت اہلکار آپے سے باہر ہوگیا

Latest News
راولپنڈی....پنجاب پولیس کا اہلکار جوڈیشل کمپلیکس میں آپے سے باہر ہوگیا، ساتھی پولیس اہلکار نشے میں دھت اہلکار کو شورشرابہ سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔

پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر شراب نوشی کے بعدجوڈیشل کمپلکیکس میں غل غپاڑہ کیا،اہلکار نے نشے میں دھت چلاتے چلاتے اپنے خطاب میں کہا اب چیمپئین آگیاہے میدان میں ، بہت ہوگیاظلم ، اب مزید برداشت نہیں ہوگا۔اب میں آگیا ہوں ، انصاف میں کروں گا۔

سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کے مطابق پنجاب پولیس کا اہلکار ناصر عباس ڈسٹرکٹ کورٹ میں بطور عدالتی اہلکار تعینات ہے، تصدیق کے بعد معلوم ہوا کہ وہ نشے میں نہیں تھا۔اہلکار نے گھریلو پریشانی کے باعث چیخ و پکار کی لہذا اسکے خلاف کوئی محکمانہ کاروائی کا جواز نہیں بن سکا۔
تازہ ترین