میڈونا کا فٹنس سے متعلق حیران کن انکشاف

November 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

میڈونا نے اپنے اسمارٹ ہونے کا راز فاش کر دیا

’کوئین آف پاپ‘ کہلانے والی امریکی گلوکارہ، اداکارہ اور سونگ رائٹر میڈونا اپنے فن اور فٹنس کی وجہ سے ہزاروں دلوں کی دھڑکن ہیں، میڈونا کا اپنی فٹنس سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ برف سے نہا نے میں اُن کی فٹنس کا راز ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیا آپ کو ورزش کرنے کا صحیح وقت معلوم ہے؟

غیر ملکی ذارئع کے مطابق حال ہی میں میڈونا نے سوشل سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کالے رنگ کا سوئمنگ ڈریس پہنے ہوا ہے اور اپنے عالی شان غسل خانے میں موجود ہیں اور برف سے بھرے ٹب میں بیٹھنے سے پہلے خود کو باکسنگ کرتے ہوئے وارم اپ کرتی نظر آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سبز چائے سے وزن میں کمی کیسے لائیں ؟

اس ویڈیو میں میڈونا نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخموں کو جلدی بھرنے اور اسمارٹ رہنے کے لیے آئس باتھ لینا بہترین آپشن ہے۔

انرجی اور راک ڈانس سے بھر پور پرفارمنس دینے والی 61 سالہ میڈونا اس ویڈیو میں 5ڈگری سینٹی گریڈ کے بھرے برف اور پانی کے ٹب میں بیٹھتی ہیں اور شدید ٹھنڈ کو محسوس کرنے سے توجہ ہٹانے کے لیے مسلسل باکسنگ بھی کر رہی ہیں۔