تن تنہا کراچی کے مسائل حل نہیں کرسکتے، سعید غنی

November 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

تن تنہا کراچی کے مسائل حل نہیں کرسکتے، سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا تعاون نہ ہو تو تن تنہا کراچی کے مسائل حل نہیں کرسکتے۔

سی پی این ای آفس کراچی میں اخباری مدیران کے ساتھ ملاقات میں سعید غنی نے کہا کہ ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مسائل حل کرنے کی کوششں کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عالمی اداروں کے تعاون سے کراچی کی تعمیر پر 300 ارب روپے خرچ کرنے جارہی ہے جبکہ وفاقی حکومت ’کے فور‘ اور دیگر منصوبوں کے لیے رقم نہیں دے رہی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم کراچی کے مسائل کے حل میں رکاوٹ نہ بنیں، سندھ حکومت تمام منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کراچی اور سندھ کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم عمران خان کو کئی خط لکھے مگر کوئی جواب نہیں ملا۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں کھیل کے میدان، پارک اور سرکاری زمینیں فروخت کرکے گھر بنوادیئے، اب یہ زمینیں خالی کرائیں تو عام لوگ بے گھر ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا واحد حل یہ ہے کہ یہاں شفاف بلدیاتی الیکشن کرادیئے جائیں تاکہ شہر کی حقیقی قیادت سامنے آئے۔

صوبائی وزیر اطلاعت نے کہا کہ کراچی سے باہر کے لوگ گیس اور بجلی کے مسائل سے یہاں سے زیادہ پریشان ہیں، صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانوں بنا رہے ہیں، سندھ یہ قانون بنانے والا پہلا صوبہ ہوگا۔