کتے کے کاٹے سے متاثر حسنین کا ایک اور کامیاب آپریشن،چہرے سے مردہ جلد ہٹادی گئی

November 23, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کتے کے کاٹے سے متاثرہ لاڑکانہ کے رہائشی 6سالہ حسنین کا ایک اور اہم آپریشن کر دیا گیا جس میں اس کے چہرے پرانفیکشن زدہ اور مردہ جلد کو ہٹادیا گیا، قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا کے مطابق آپریشن کے بعد حسنین کی روزانہ مرہم پٹی جبکہ پہلے سے موجود انفیکشن کے خاتمے کی کوشش کی جائے گی،انہوں نے بتایا کہ نئے ٹشو اور جلد بننے میں کچھ ہفتے لگیں گےجس کا انتظار کیا جائے گا،ضرورت پڑنے پر مزید آپریشن کیے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ حسنین کی حالت بہتر ہے وہ مکمل ہوش میں ہے۔