بھوکے بندروں نے کھانے کے ٹرکوں پر دھاوا بول دیا

November 30, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھوکے بندروں نے کھانے کے ٹرکوں پر دھاوا بول دیا

تھائی لینڈ میں سیکڑوں بندروں نے کھانے کے ٹرکوں پر دھاوا بول دیا۔

جناب یہ بندر یہاں بن بلائے مہمان نہیں بلکہ بدھ مندر میں ہر سال اپنے اعزاز میں ہونے والی سالگرہ کی دعوت میں شرکت کے لیے پہنچے تھے، جس میں ان بندروں نے پھلوں اور آئسکریم کے مزے لیے۔

لوپبری شہر میں بندروں کی یہ دعوت کئی سال سے جاری ہے جس کو دیکھنے کے لیے سیاح دور دور سے آتے ہیں۔

مقامی افراد کا خیال ہے کہ بندروں کو دی جانے والی دعوت ان کے لیے نئے سال میں خوش بختی لائے گی۔