جرمنی میں موٹر شو کا میلا سج گیا

December 02, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

جرمنی میں موٹر شو کا میلا سج گیا

جرمنی میں 52ویں سالانہ انٹرنیشنل موٹر شو کا میلہ سج گیا ہے۔

اس موٹر شو میں مختلف ممالک سے 500 سے زائد گاڑی ساز کمپنیاں شاندار اور پر تعیش گاڑیوں کے ماڈلز کے ساتھ شرکت کر رہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کے ساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کر رہی ہیں۔

30 نومبر سے شروع ہونے والا یہ موٹر شو 9 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا جس میں اسٹریٹ کارز سے لے کر لگثری گاڑیاں، کلاسک/ ونٹیج کار اور اسپورٹس کار کے کئی ماڈلز موجود ہوں گے ۔

اس آٹو شو میں رواں برس بھی لاکھوں افراد کی شرکت کی توقعات ظاہر کی جا رہی ہیں۔