قائد اعظم ٹرافی، سدرن کیخلاف سنٹرل پنجاب کے نو وکٹ پر597رنز

December 04, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے آخری راؤنڈ میںاسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں دوسرے روز بھی سنٹرل پنجاب کے احمد شہزاد اور عبداللہ شفیق کے بعد عثمان صلاح الدین اور محمد سعد نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ منگل کو میچ کے دوسرے دن پہلی اننگز میں سنٹرل پنجاب کے کپتان احمد شہزاد نے 170 اوورز میں597 رنز نو کھلاڑی آئوٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ عثمان صلاح الدین 114 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، محمد سعد نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سدرن پنجاب نے ایکوکٹ پر 23 رنزبنالیے ہیں۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں خیبرپختونخوا کی ٹیم پہلی اننگز میں 156 رنز پر چھ وکٹ گنواچکی تھی۔ اسے کھیل کے اختتام پر 255 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔فاسٹ بولر وقاص احمد 5 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ کپتان فخر زمان 66 رنز بناکر نمایاں ہیں۔ قبل ازیں ناردرن نے 341 رنز سے دوسرے روز کا آغاز کیا۔سرمد بھٹی نے سنچری مکمل کی۔ کے پی نے411 رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بلوچستان نے اپنی پہلی اننگز 9وکٹوں کے نقصان پر 471 رنزبناکر ڈکلیئر کردی۔عماد بٹ نے 106 رنز بنائے۔