وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے 3 سابق بیوروکریٹس کے نام دیدیئے

December 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے3 نام دیدیئے

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کے لیے پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ 22 کے تین ر یٹائرڈ افسروں کو نامزد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے جو تین نام تجویز کئے ہیں ان میں سیکر ٹری الیکشن کمیشن اور ریٹائرڈ وفاقی سیکر ٹری بابر یعقوب فتح محمد، سابق سیکر ٹری کا بینہ ڈویژن فضل عباس میکن اور سابق سیکرٹری فنانس اور موجودہ سی ای او ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان عارف احمد خان شامل ہیں۔

اپو زیشن لیڈر پہلے ہی تین نام تجو یز کرچکے ہیں۔