قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کراچی کنگز کی قیادت نہیں ملی

December 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کراچی کنگز کی قیادت نہیں ملی

قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے پانچویں سیزین میں کراچی کنگز کی کپتانی نہیں ملی۔

ٹیم مینجمنٹ نے گزشتہ برس کی طرح عماد وسیم کو تسلسل کے ساتھ کپتان برقرار رکھا ہے جبکہ بابر اعظم ان کے نائب ہوں گے۔

کراچی کنگز کے ٹیم مینٹور وسیم اکرم نے کہا کہ ضروری نہیں ہے جو پاکستانی ٹیم کا کپتان ہو وہ فرنچائز کا بھی کپتان ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم سیکھ رہے ہیں جبکہ عماد وسیم کو ٹیم میں تسلسل کو برقرار رکھنےکے لیے کپتان بنایا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کی دورہ آسٹریلیا میں کارکردگی کے حوالے سے وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کو کم از کم ایک سال کا وقت دیں، صبر سے کام کریں، کوچنگ اسٹاف کو ہٹانے سے کچھ نہیں ہو گا۔