پاکستانی اور بنگلہ دیشیوں سمیت 11 رکنی کیبلز چور گروہ گرفتار

December 09, 2019

ریاض(شاہدنعیم) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیارہ رکنی ایشیائی چوروں کے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گروہ میں بنگلہ دیشی اورپاکستانی شامل ہیں، ملزمان سعودی بجلی کمپنی کے کیبلز چرا کر انہیں فروخت کیا کرتے تھے۔ ریجنل پولیس ترجمان کرنل شاکر سلیمان التویجری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گروہ کا تعلق دو ایشیائی ممالک سے ہے ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے 36وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔