2منشیات فروشوں سمیت متعدد کیخلاف مقدمات درج

December 09, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی ، ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ اور آتش بازی کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقد مات درج کر لئے ہی، پولیس نےمنشیات فروشی کے الزام میں محمد سلیم اور دلدار کو گرفتار کرلیا ان کے قبضہ سے چرس اور شراب برآمد ہوئی ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے الزام میں مظہر اقبال ، اللہ دتہ ، حاجی محمد ، محمد جہانزیب ، محمود علی ، منظور حسین جبکہ آتش بازی کاسامان فروخت کرنے کے الزام میں محمد عامر اور محمد فیاض کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔