نظم: کچھ پانے کا احساس خوش کُن

December 15, 2019

٭……پرویز احمد……٭

کچھ پانے کا

احساس خوش کُن

کچھ کہنے کو بیتاب لب

کچھ سُننے کو بے چین گوش

کچھ حسرتِ دید میں

مبتلا نظریں

میں اِن تمام آرزئوں

اور

احساس

کے ساتھ

عہدِ رفتہ سے

حال تک آپہنچا

آرزؤں اور احساس کا یہ عمل

رُکتا نہیں

ایک پیہم

سوچ کے رشتے سے

مجھے روکتا نہیں