پاک ایران فورسز کی مشترکہ پیٹرولنگ کی خبر غلط ہے، ISPR

December 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاک ایران فورسز کی مشترکہ پیٹرولنگ کی خبر غلط ہے، ISPR

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک ایران فورسز کی مشترکہ طور پر بارڈر پیٹرولنگ کرنے کی خبر غلط ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی بارڈرز پر کہیں بھی کوئی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہوتی۔

انہوں نے بتایا کہ پیٹرولنگ یا آپریشنز کی ضرورت ہو تو باہمی رابطے سے ہمیشہ متعلقہ فورسز اپنی اپنی حدود میں پیٹرولنگ کرتی ہیں۔