ٹیسٹ سیریز کی کوریج 23 کیمروں سے کی جائے گی

December 10, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کی تاریخی ٹیسٹ سیریز کی کوریج 23مختلف ایچ ڈی کیمروں کی مدد سے کی جائے گی۔ جن میں دو سپر سلو اسپن ویژن کیمراز سمیت ایک الٹر ہائی اسپیڈ کیمرہ بھی شامل ہے۔ سیریز کے دوران اسٹمپ کیمراز اور ہاک آئی بال ٹرینکنگ سمیت جدید پروڈکشن کا یہ نظام امپائرز کو ڈی آر ایس کے فیصلوں میں بھی معاونت فراہم کریگا۔