مردان سرکل میں پیسکو ٹاسک فورسز کی کارروائیاں جاری

December 10, 2019

پشاور ( نیوزڈیسک)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پیسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے گڑھی کپورہ سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی بالاگڑھی فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کیا،کارروائی کے دوران کئی کنڈے ہٹائے گئے ، ایک ٹیمپرڈ میٹر کو تبدیل کیا گیا،22 میٹروں کو پولز پرشفٹ کیا گیا، طوروسب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی رورل 1 فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کے دوران 26 کنڈے ہٹائے،ایک ٹیمپرڈ میٹرپکڑا گیا،تخت بائی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی تخت بائی فیڈر کے علاقوں میں دوران آپریشن8 ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا ،19کنڈے ہٹائے گئے، پارہوتی سب ڈویژن کی ٹیموں نے پوہان فیڈر سے منسلک علاقوں میں 34 کنڈے ہٹائے ،21 ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا گیا اور ان کو تبدیل کردیا گیا، گوجرگڑھی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی سلیم خان فیڈر سے منسلک بجوڑی کلی ،شہیدآباد میں 14 کنڈے ہٹائے ،21 خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا،24 صارفین کے پی وی سی کو گھروں سے باہرمنتقل کیا گیا،لوند خوڑ سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی عمرآباد فیڈر سے منسلک علاقوں پل کلے،داود خان کلے،موتی بانڈا، کے علاقوں میں 12 کنڈے ہٹائے ،7 باڈی ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،3 غیرقانونی کنکشنوں کو منقطع کیا گیا۔