شیخوپورہ: شوہر نے روٹھ کر میکے جانے والی بیوی کو قتل کردیا

December 11, 2019

شیخوپورہ کے علاقے مرید کے میں شوہر نے روٹھ کر میکے جانے والی بیوی کو تیز دھارآ لے سے قتل کردیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مریدکے کی آبادی دھکم پورہ میں گھریلو جھگڑے پرخاوندنے میکے آئی بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ فوزیہ پانچ بچوں کی ماں تھی، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرکے ملزم خالد کی تلاش شروع کردی ہے۔