لاہور بار کے الیکشن ، پروفیشنل اور انڈی پینڈنٹ گروپ میں مقابلہ ہوگا

December 11, 2019

لاہور(وقائع نگار خصوصی )لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 12 جنوری 2020کو سیشن کورٹ میں منعقد ہو رہے ہیں۔ جٹ ، میو ، گجر، ارائیں ، سمیت دیگر برادریوں کے وکلا ء نے اپنے امیدوار کو کامیاب کروانے کے لیے انتخابی مہم تیز کر دی ہے اور ووٹ کے حصول کے لیے وکلا کے مختلف چیمبرز میں جا کرووٹ مانگ رہے ہیں ۔ انتخابات ایوان عدل میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت منعقد ہو ں گے جس میں 20ہزار856 رجسٹرڈ وو ٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔حق رائے دہی کا استعمال کا سلسلہ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں دو گروپوں پروفیشنل اور انڈی پینڈنٹ گروپ کے درمیان زبردست مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے اس حوالے سے امیدواروں کی حتمی فہرست ترتیب دی جارہی ہے۔ صدارت کے تین مضبوط امیدوار وں ممبر پنجاب بار کونسل اور سابق سیکرٹری لاہور بار رانا انتظار حسین،جی اے خان طارق ، اورلاہور ہائی کورٹ بار کے سابق نائب صدر میاں جہانگیرکے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ سیکرٹری کے عہدے کے لیے ریحان خاں ، احمد سعد خان ، سلطان حسن ملک اور ہارون دوگل جبکہ نائب صدر کے لیے شکیلہ رانا ، رانا نعیم، جوائنٹ سیکرٹری کے لیے نمرہ بٹ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں لاہور بار ایسوسی ایشن الیکشن بورڈ کے چیئر مین کی حیثیت سے عمران مسعود فرائض سر انجام دیں گےگذشتہ سال کی طرح رواں سال بھی ضابطہ اخلاق منظور کیا جائے گا جس کے مطابق چھوٹے بڑے کھانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے کوئی امیدوار کسی بھی امیدوار کے خلاف کوئی خبر وغیرہ جاری نہیں کرے گا کوئی امیدوار اپنے سپورٹران کو پانچ سے زیادہ تعداد میں ساتھ نہیں رکھ سکتے غیر متعلقہ افراد کا ان الیکشن میں حصہ لینا منع ہو گا ۔