سیکرٹری لیبر کی کھلی کچہری

December 11, 2019

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس سارہ اسلم نے ڈائریکٹوریٹ جنرل لیبر ویلفیئر ہیڈ آفس لاہور میں کھلی کچہری منعقد کی۔ جس میں فیصل نثارچوہدری ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر اور متعلقہ ڈائریکٹرز شریک تھے۔ کھلی کچہری میں مختلف فیکٹریوں کے ورکرز اور ان کے نمائندگان کافی تعداد میں موجود تھے ۔جنہوں نے اپنے مسائل، شکایات اور مطالبات سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری لیبر نے متعلقہ افسران کو ورکرز کی طرف سے پیش کئے گئے مسائل اور شکایات کے فوری طور پر ازالہ کے لئے احکامات جاری کئے۔