برازیل: کئی فٹ گہرے اور چوڑے گڑھے نے چارگاڑیوں کو نگل لیا!

December 12, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

برازیل: کئی فٹ گہرے اور چوڑے گڑھے نے چارگاڑیوں کو نگل لیا۔

برازیل میں کئی فٹ چوڑا اور گہرا گڑھا پڑگیا جس نے چار گاڑیوں کو نگل لیا۔

جی ہاں، یہ واقعہ برازیل کے دارالحکومت Brasilia میں پیش آیا جب سڑک پر اچانک گہراگڑھا پڑ جانے سے سڑک کنارے پارک کی گئی چار کاریں گڑھے میں جاگریں۔

رپورٹ کے مطابق ایک قریبی عمارت میں مرمتی کام جاری تھا کہ اس دوران عمارت کے قریب سڑک اچانک بیٹھ گئی، جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور سڑک کو مرمتی کام مکمل ہونے تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔