یوسف ٹھیلے والا پر 96افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا الزام ثابت نہ کیا جاسکا

December 13, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو تفتیشی حکام نے مبینہ 96افراد کے قاتل یوسف ٹھیلے والا کےخلاف صرف اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کیس کا چالان پیش کردیا،چالان کے مطابق ملزم کی جیب سے گرفتاری کے وقت 520روپے برآمد ہوئے، ملزم سے غیرقانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا،ملزم کے مفرور ساتھی ریاض الدین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم نے انٹرویو میں اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کا بھی اعتراف کیا تھا۔