نائیجر ملٹری کیمپ پر شدت پسندوں کا حملہ، 73فوجی ہلاک

December 13, 2019

کراچی (نیوزڈیسک )مغربی افریقی ملک نائیجر میں شدت پسندوں کے ملٹری کیمپ پر حملے کے نتیجے میں 73فوجی ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے ملک کے مغربی حصے میں مالی کی سرحد کے قریب واقعے فوج اڈے کونشانہ بنایا،وزارت دفاع کے ترجمان نے ٹی وی پر نشر کیے گئے بیان میں اس خوفناک حملے میں 73اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوابی کارروائی میں بعض حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ شدت پسندوں کے اس حملے میں 12 فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے جب کہ بعض اہلکار لاپتہ ہیں۔صدارتی ترجمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس افسوسناک سانحے پر صدر محمد الصوفو مصر کا دورہ مختصر کرکے واپس وطن لوٹ رہے ہیں۔