تربیلہ 4پاور پلانٹ طےشدہ لاگت سے کم میں تعمیر

December 13, 2019

اسلام آباد( خالد مصطفیٰ) ورلڈ بنک کے ٹاسک ٹیم کے لیڈر یکرڈ لیڈن نے تربیلا ڈیم کے پروجیکٹ ڈاریکٹر کو تعریفی خط لکھا ہے جس میں 1410 میگا واٹ کے تربیلہ 4 ہائڈرو پروجیکٹ کے تخمینہ لاگت سے کم میں مکمل کرنے کی ستائش کی گئی ہے ،مذکورہ پروجیکٹ اب 5600 GWh ( Gega Watt hours) پیدا کررہا ہے، اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 688 ملین ڈالر لگایا گیا تھا مگر یہ 749 ڈالرز میں مکمل کرلیا گیا ہے،نہ صرف یہ بلکہ تعمیری لاگت کے قریب یعنی 688 ملین ڈالر کی بجلی پیدا کرلی ہےاور یہ کہ پلانٹ اخراجات کی رقم کی بجلی بنا چکا،خط میں لکھا گیا ہے کہ پاور پلانٹ سے بجلی کی قیمت کلو واٹ کے حساب سے 12.3 سینٹس قیمت ہے، اس منصوبے کی لاگت ایل این جی ایل این جی بیسڈ پاور منصوبے کے برابرہے، ورلڈ بنک مشن نے 21 اکتوبر سے 22 نومبر 2019 تک پاور پلانٹ کا جائزہ لیا اس کے ساتھ ہی ٹی ایچ پی 5 کا بھی دورہ کیا اور آپریشنل امور متعدد پہلوؤ پر بات چیت کی گئی تاکہ پاور پلانٹ کی پیداواری گجائش کو ٹھیک رکھا جائے،ورلڈ بنک مشن حکام واپڈا حکام سے بھی بات چیت کیاس کے علاوہ ورلڈبنک ٹیم نےمنصوبوں کے مشیروں سے بھی تبادلہ خیال کیا ورلڈ بنک مشن نے منصوبے کی مدت تکمیل اور لاگت کو کم رکھنے پر پاکستانی حکام کی تعریف کی۔