جنوبی افریقی ٹیم پاکستان آنے پر راضی ہے، وسیم خان

December 14, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نےکہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کے بعد جنوبی افریقا بھی آئندہ سال پاکستان ٹیم بھیجنے پر راضی ہو گیا ہے۔ جنوبی افریقا کو مارچ کے آخر میں تین ٹی20 میچز کھیلنے کی دعوت دی ہے، جس پر بورڈ راضی ہوگیاہے اور وہ کھلاڑیوں سے دورہ پاکستان کے بارے میں رابطے میں ہے۔