نئی نسل ہم سے توقعات رکھے ہوئے ہے،فن لینڈ وزیر اعظم

December 14, 2019

برسلز(جنگ نیوز)برسلز میں فن لینڈ کی وزیر اعظم نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری نئی نسل ہم سے توقعات رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے یورپی یونین رہنماؤں سے ماحولیاتی تبدیلی پر بات کی اور اس دوران ان کاکہنا تھا کہ ان کے پاس بڑے مسائل ہیں لیکن یہ بھی فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ماحولیات کے مقصد کی جانب کب آئیں گے،۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل ہم سے توقعات رکھے ہوئے ہے اور ہمیں ان توقعات کو پورا کرنا ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ماحولیات کے مسئلے کیلئے پریشان ہوں،ہمیں مزید بہت کچھ کرنا ہے اور بہت تیز کرنا ہے اور یہ مستقبل میں ہمارے بچوں کیلئے ہے،اس لیے میں بہت آگے دیکھ رہی ہوں اور یہ آج کا عام مقصد ہے۔