کراچی بار کے انتخابات، پولنگ جاری

December 14, 2019

کراچی بار کے سالانہ انتخابات کے لیے سٹی کورٹ میں پولنگ جاری ہے، جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

کراچی بار کے انتخابات کے موقع پر وکلاء کا جوش و خروش (تصاویر: سہیل رفیق)
وکلاء ووٹ ڈالنے کیلئے اپنے نام کا اندراج کرا رہے ہیں

کراچی بار کے صدر کے لیے محمود الحسن ایڈووکیٹ، کاشف حنیف ایڈووکیٹ اور منیر احمد ملک کے درمیان مقابلہ ہے۔

نائب صدر کی نشست پر عبدالقدیر مہر، فرید احمد، لیاقت علی سمیت 5 امیدوار میدان میں ہیں۔

خواتین وکلاء اپنے امیدوار کو سپورٹ کرتے ہوئے
خواتین وکلاء ووٹرز کے ناموں کا اندراج کر رہی ہیں

جنرل سیکریٹری کی نشست پر عامر نواز وڑائچ، جی ایم کورائی سمیت 5 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی، کراچی بار کا بائیکاٹ

جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر عبدالجلیل خان مروت، فرح اعوان سمیت 3 امیدوار میدان میں ہیں۔

خواتین ووٹرز فہرست میں اپنے نام ناموں کو تلاش کرتے ہوئے
رینجرز اہلکار امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں

ممبرانِ منیجنگ کمیٹی کے لیے 36 امیدوار مدِمقابل ہیں جن میں سے 9 کا انتخاب ہوگا، پولنگ میں 7500 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔